دنانیر 12

میدان کے پہلے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) نجی پروڈکشن ہائوس کی ٹیلی فلم ” میدان ”کے پہلے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ۔ٹیلی فلم میں فیصل قریشی، دنانیر مبین، رومیسہ خان، وردہ عزیز، مہر بانو ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔میدان کے ٹیزر میں نڈر خواتین کو دکھایا گیا ہے جو خواب دیکھنے کی جرت کرتی ہیں، ہر چیلنج سے بالاتر ہوکر ابھرتی ہیں اور اپنے ہر قدم سے دوسروں کو حوصلہ دیتی ہیں۔

سینئر اداکار فیصل قریشی ممکنہ طور پر خواتین فٹبال ٹیم کے کوچ بنے ہیں جبکہ دنانیر مبین، رومیسہ خان، ودہ عزیز اور مہربانو فٹبال کھیلتے دکھایا گیا ہے۔ٹیلی فلم کی ہدایتکاری کے فرائض عظمی زکریا نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردین شاہ نے لکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں