فہد مصطفی 15

مہوش حیات کافہد مصطفی کو ٹی وی ڈراموںمیں مسلسل کام کرنے کا مشورہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ مہوش حیات نے فہد مصطفی کو ٹی وی ڈراموںمیں مسلسل کام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فہد مصطفی بہترین اور بڑے اداکار ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میری فہد مصطفی سے بڑی کیمسٹری ملتی ہے اور ہم نے کئی کامیاب پراجیکٹ کئے ہیں۔فہد مصطفی نے ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں انہیں تسلسل کے ساتھ ڈراموں میں کام کرنا چاہیے کیونکہ پرستار انہیں بلا تعطل ڈراموں میں کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ لوگوں کے دلوں میںجگہ بنانے کے لئے بڑی محنت کرناپڑتی ہے اور اس محبت کو بر قرار رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں