حاکان فیدان 16

مکہ اجلاس میں یمن صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، ترک وزیرخارجہ

انقرہ (رپورٹنگ آن لائن)ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدیکی اسٹریٹجک سیاسی ودفاعی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں جائزہ لیا گیا کہ یمن کے مسئلے پر خاص طور پر سعودی عرب کے دفاع کے لیے، کس قسم کی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے؟

اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ فوجی ، تکنیکی اور ادارہ جاتی سطح پر کیا کیا جا سکتا ہے؟ اور تنازع کو پرامن ذرائع اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟حاقان فیدان نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن مسئلے کے حل کے لیے انتہائی تعمیری رویہ اپنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں