احتجاج 258

موٹر برانچ کے لئے ایس او پیز جاری نہ کیئے جانے پر ایپکا لاہور کا احتجاج۔

رپورٹنگ آن لائن۔

ایپکا ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور نے بائیومیٹرک نظام کے تحت موٹر برانچز میں کام کرنے والے ، ڈیٹا انٹری آپریٹرز، انسپکٹرز، ایم آرایز سمیت دیگر کے لیئے جاب ایس او پیز جاری نہ کیئے جانے کے خلاف فریدکورٹ آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج
احتجاجی مظاہرے میں ایپکا ایکسائز کے صدر ابوہریرہ , ملک جمیل اور دیگر عہدیداروں سمیت ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاج
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایپکا ایکسائز لاہور کے صدر ابوہریرہ نے کہا کہ 3 ماہ گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک بائیومیٹرک نظام کے تحت موٹر برانچز میں کام کرنے والے افسروں اور ملازمین کے لئے ورکنگ ایس او پیزجاری نہیں کئے گئے حالانکہ اس سلسلے میں ڈی جی ایکسائز کو ایپکا کی طرف سے تحریری درخواست بھی کی گئی ہے۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے مرکزی عہدیدار ملک جمیل کا کہنا تھا کہ حکام بالا ایپکا کی درخواستوں کو ردی کی ٹوکری کی زینت نہ بنائیں۔ملازمین کی جائز درخواستوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں