مونس الٰہی 71

مونس الٰہی سمیت دیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کیخلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی سمیت دیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ایف بی آر کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کل (جمعرات ) تک ملتوی کر دی ۔

ہائیکورٹ کے معزز جسٹس عاصم حفیظ نے مونس الٰہی سمیت دیگر 30 درخواستوں پر سماعت کی ۔درخواست گزارن کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ حکومت کو اختیار نہیں کہ وہ ان پاکستانیوں سے پوچھ سکے کہ بیرون ملک پیسہ کیوں رکھا،حکومت صرف صوبہ میں مقیم پاکستانیوں سے اس بابت پوچھ سکتی ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اثاثے اور جائیدادیں پاکستانی قوانین کی زد میں نہیں آتی ،وفاقی حکومت بیرون ملک میں واقع جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کا اختیار نہیں رکھتی ہے ۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ای پوٹل پر جرمانے کے بغیر ٹیکس ریٹرن جمع کرنے اور درخواستوں کے حتمی فیصلے تک ممکنہ تادیبی کاروائی سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حکومت پنجاب باہر مقیم پاکستانیوں سے پوچھ نہیں سکتی کہ بیرون ملک پیسہ کیوں رکھا، ایسا نہ ہو کہ ہم ریکارڈ منگوا لیں کہ ان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے وہاں پراپرٹیز کیسے بنائی، بادی النظر میں وفاقی حکومت بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے انکے اثاثوں کے بارے پوچھ سکتی ہے۔عدالت نے ایف بی آر کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت آج بروز جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے فاضل وکیل کو دلائل کے لئے طلب کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں