مولانا فضل الرحمان 34

مولانا فضل الرحمن کا رہنماجماعت اسلامی میاں مقصود احمد کی وفات پر اظہار افسوس

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جماعت اسلامی کے رہنما میاں مقصود احمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میاں مقصود احمد مرحوم نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے دور میں لاہور کا مورچہ استقامت سے سنبھالے رکھا اور مختلف سیاسی و مذہبی امور میں ان کے ساتھ اشتراک عمل رہا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مرحوم نے اس مادی دور میں نظریہ کے ساتھ پختہ کمٹمنٹ کے ساتھ زندگی بسر کی،مرحوم کے انتقال پر خاندان، لواحقین اور جماعت اسلامی پاکستان کے کارکنوں سے تعزیت کرتا ہوں،رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان ، لواحقین وساتھیوں کو صبر جمیل دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں