اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) احتساب عدالت میں سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں نیب نے آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کر دی ۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران نیب نے بریت درخواستوں پر جواب جمع کراتےہوئے مخالفت کردی اور آصف زرداری کی دونوں ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعاکرتےہوئے کہاکہ بطور صدر پاکستان آصف زرداری نے اختیارات کا غلط استعمال کیا،نیب نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں قانون کے مطابق کیسز بنائے،عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتےہوئے سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی۔