نہال ہاشمی 37

ملیریا ایک خطرناک بیماری ہے جس کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں،گورنر سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن))گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا ایک خطرناک بیماری ہے جس کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں ملیریا سے بچاؤ کے لئے آگاہی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر سندھ کے مطابق حکومت ملیریا کے خاتمے کے لئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور اسپرے، ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ملیریا کے خلاف مہم کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملیریا کے خاتمے کے لئے گلیوں اور محلوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خود بھی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ گورنر سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملیریا کے خاتمے کے لئے حکومت، عوام اور متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں