ملک محمد احمد خان 14

ملک محمد احمد خان کاآرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مظفرآباد کے قریب پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔

اپنے بیان میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں،دکھ کی گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں