سونے اور چاندی 17

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی (سونے کی قیمت) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2572 روپے کم ہوکر 3لاکھ 75 ہزار 373 روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 172 روپے کم ہوکر 6 ہزار 360 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 30 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4153 ڈالر پر آ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں