لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے مریم نواز شریف کی طرف سے شاندار پالیسی پیش کرنے، اپنا کھیت،اپنا روزگار سکیم کے اجراء پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد بھی دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عالمی صورتحال کے تناظر میں ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی اسمبلی کی کارروائی کو باہمی ہم آہنگی سے فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ جیل اصلاحات کیلئے قانون سازی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بطور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو قانون سازی میں شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
سپیکرملک محمد احمد خان نے نیشنل پیغام امن کمیٹی میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے شاندار پالیسی پیش کرنے، اپنا کھیت،اپنا روزگار سکیم کے اجراء پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد بھی دی جس پر مریم نواز نے اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کو پوری ٹیم کی کامیابی قراردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں عوام کیلئے ہر روز نت نئے پراجیکٹ لارہے ہیں، حکومت کی نظر اب پسماندہ علاقوں پر ہے جہاں سڑکوں پر الیکٹرک بسیں اور زراعت میں جدید مشینری لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم سے 30 ہزار بے روزگار خاندانوں کو زمین اور روزگار ملا ہے۔








