اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ٹیم کی جیت کا جشن مودی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے پاک بھارت میچ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی جیت ہونے والے جشن کے بارے میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ٹیم کی جیت کا جشن مودی اینڈکمپنی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو ذہنی اورجسمانی اذیت کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔ شدت پسندی کے خلاف آوازوں کو بلند ہونا ہو گا۔









