روسی صدر

مغربی بمبار ہماری سرحد سے صرف بیس کلومیٹر دورفضا میں اڑ رہے ہیں ،روسی صدر

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن )روسی صدرولادی میرپوتین نے مغرب پر بحیر اسود میں فوجی مشقوں کے ذریعے یوکرین تنازع کو بڑھاوادینے کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ مغربی ممالک اپنے لڑاکا بمبار روس کے سرحدی علاقے میں اڑا رہے ہیں جبکہ امریکا نے روس پریوکرین کی سرحد کے نزدیک فوج جمع کرنے کاالزام عاید کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صدر پوتین نے وزارت خارجہ میں ایک تقریر میں کہا کہ ہمارے مغربی شراکت دار کیف (یوکرین)کو جدید مگرمہلک ہتھیار مہیا کرکے کشیدگی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ وہ بحیرہ اسود میں اشتعال انگیز فوجی مشقیں بھی کررہے ہیں۔انھوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ مغربی بمبار ہماری سرحد سے صرف بیس کلومیٹر دورفضا میں اڑ رہے ہیں ۔