لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح پر دنیا کو پاکستان کی صلاحیتوں کا پتہ چل گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان پر حملہ آور ہوا، رات کے وقت مساجد اور مدرسوں کو نشانہ بنایا گیا، بھارت کی طرف سے سویلین اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، بھارت میں گھس کر اڈے تباہ کئے اور رافیل طیارے گرائے، ادارے مل کر کام کریں تو اسے پارلیمانی جمہوریت کہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں قانون سازی بہترین انداز میں ہو رہی ہے، چائلڈ میرج ایکٹ کی منظوری بہتر اقدام ہے، ستھرا پنجاب پروجیکٹ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔









