شازیہ ماریہ 54

معرکہ حق قومی عزم، بہادری، اتحاد اور قربانی کی روشن علامت ہے، جس نے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا،شازیہ مری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ معرکہ حق قومی عزم، بہادری، اتحاد اور قربانی کی روشن علامت ہے، جس نے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں ثابت کیا ہے کہ وطنِ عزیز کا دفاع ہماری اولین ترجیح ہے اور قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ معرکہ حق نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر قومی وقار کو مزید بلند کیا، جبکہ اس کامیابی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت، قومی اتحاد اور عسکری قوت کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا اور غازی پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قوم اپنے بہادر سپاہیوں اور شہدا کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ قومی سلامتی، جمہوری استحکام اور ملکی دفاع کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

شازیہ مری کے مطابق معرکہ حق کی کامیابی پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، حکمت عملی اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی ہر ممکن سازش کی، مگر پاکستانی قوم کے اتحاد اور مضبوط مقف نے تمام منفی عزائم کو ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی دشمن کو مثر جواب دیا اور ان کا پروپیگنڈا خاک میں ملا دیا۔شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی دنیا پر واضح کیا کہ بھارت خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقف اور بیانیے کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی اور دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان امن، استحکام اور مذاکرات کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کے مقابلے میں پاکستان کا سچ عالمی سطح پر مثر انداز میں سامنے آیا، جبکہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سفارتی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ شازیہ مری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم ملکی دفاع، قومی سلامتی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں