لاہور() وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، جس کا اپنا پارٹی منشور اور اپنی پالیسی ہے، ہمیں کسی بھی معاملے میں کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف صوبوں کے معاملے پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے رہے ہیں اور ایک اہم معاملے پر سب کو متفق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پارٹی کے دیگر رہنما وقت آنے پر اپنی پالیسی واضح کریں گے۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ اپنا کام کریں، ہمارے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ جب مسلم لیگ ن کی قیادت کوئی متفقہ فیصلہ کرے گی تو سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔








