مسجد اقصیٰ 80

مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ ضرور بناوں گا، اسرائیلی وزیر کی دھمکی

تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن) اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر دھمکی دی ہے کہ مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ ضرور بناوں گا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اور انتہا پسند یہودی رہنما ایتمار بن گویر نے پولیس کے حصار میں مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا۔

اسرائیلی وزیر نے اپنی سابق روش کو برقرار رکھتے ہوئے تنازع کو مزید ہوا دی اور ایک سوال کے جواب میں مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ بنانے کے منصوبے کا اعتراف کیا۔جب ان سے پوچھا گیاکہ کیا وہ اس جگہ پر عبادت گاہ تعمیر کریں گے گا تو ایتمار بن گویر نے جواب دیا ہاں، ہاں، بس میں ہوا تو ضرور بناوں گا۔

اسرائیلی وزیر سے جب یہ پوچھا گیاکہ ملک کی ٹیمپل مانٹ پالیسی یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دیتی ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ وزیراعظم جانتے تھے کہ جب میں حکومت میں شامل ہوا تو یہی کہا تھا کہ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گام مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے تو یہودی کو بھی عبادت کی اجازت ہونی چاہیے۔مخلوط حکومت کے وزیر کے اس بیان پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد کے احاطے میں غیر مسلموں کی نماز پر پابندی کے عشروں پرانے ٹیمپل ماونٹ قانون کو نہ صرف قبول کرتے ہیں بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں