ذوالفقار علی شاہ 19

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی، ذوالفقار شاہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سندھ سید ذوالفقار شاہ نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حقِ خودارادیت کا معاملہ عالمی توجہ کا متقاضی ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے منعقدہ یومِ سیاہ کشمیر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید ذوالفقار شاہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر تشویش پائی جاتی ہے اور کشمیری عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسئلہ کشمیر کو مختلف فورمز پر اجاگر کیا ہے۔

ان کے مطابق کشمیری عوام کی حمایت اور مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔سید ذوالفقار شاہ نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں