شہباز شریف اور مریم نواز 123

مریم نواز کے پی پی 80 شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع

سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے پی پی 80 شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے۔

(ن )لیگ کے سابق ایم پی اے صہیب برتھ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔صہیب برتھ نے کہا کہ کارکنوں کی خواہش پر مریم نواز پی پی 80 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119 اور این اے 120 کے ساتھ لاہور سے پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں،عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا اتوار کو آخری دن تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں