مریم نواز 101

مریم نواز کی 22 جنوری کو وطن واپسی کا شیڈول تبدیل

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی 22 جنوری کو وطن واپسی کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ لیگی رہنما مریم نواز کا اب 22 جنوری کے بجائے 29 جنوری کو وطن واپس آنے کا امکان ہے، مریم نواز 29 جنوری کو شام 4 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گی۔

دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مریم نواز 22 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں