جعلی شراب فروخت

محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کی بڑی کارروائی، عید کے موقع پر جعلی شراب فروخت کرنےوالے بدنام زمانہ گروہ کو گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کی بڑی کارروائی، عید کے موقع پر جعلی شراب فروخت کرنےوالے بدنام زمانہ گروہ کو گرفتار کر لیا اور دو ملزمان سنبل مسیح اور پطرس مسیح کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 90 لیٹر جعلی شراب کے ساتھ 12 بوتلیں شراب کی برآمد کر کے ان کے خلاف تھانہ نشتر ٹاون میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔�

جعلی شراب فروخت
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائزپنخاب رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ای ٹی او ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول پنجاب رانا اورنگ زیب نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور ایکسائز انسپکٹر سید قمر الحسن زیدی نے اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کےساتھ یوحنا آباد کے علاقے میں چھاپہ مار کر جعلی شراب فروخت کرنےوالے بدنام زمانہ گروہ سنبل مسیح اور پطرس مسیح کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 90 لیٹر جعلی شراب برآمد کرلی جبکہ ملزمان کے خلاف پہلے بھی جعلی شراب فروخت کرنےکے الزام میں مقامات درج ہیں ۔

جبکہ ملزمان دوسرے اضلاع بھی شراب کی سپلائی کرتے ہیں