محسن نقوی 72

محسن نقوی کی لکی مروت کے تھانہ غزئی خیل کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت کے تھانہ غزئی خیل کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں ثناء اللہ اور اسرائیل نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا،شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے شہید ہونے والے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ٹریفک اہلکاروں ثناء اللہ اور اسرائیل کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔

انہوںنے کہاکہ شہید ٹریفک اہلکاروں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ ٹریفک اہلکاروں ثناء اللہ اور اسرائیل نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا،شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں