محسن نقوی 111

محسن نقوی کا ہنگو میں تورہ وڑی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی کے جوانوں کو خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں تورہ وڑی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے ایف سی کے جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کا حملہ پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے والے ایف سی جوان قوم کے ہیرو ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی جرات پر فخر ہے، ایف سی کے جوان شاباش کے مستحق ہیں، پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں