محسن نقوی 44

محسن نقوی کا کنگر پل پولیس چوکی, بنوں پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کنگر پل پولیس چوکی, بنوں پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ کے پی کے پولیس نے دلیری کیساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملے کو پسپا کیا۔ انہوںنے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرپختونخواپولیس کا کردار قابل ستائش ہے، کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں