اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مظفرآباد کے قریب پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں،دکھ کی گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ انہوںنے کہاکہ شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔









