اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسزنے ایک بار پھر کے پی کے میں خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔









