گورنر پنجاب 199

مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں ایکسپو بہت پاپولر ہے،گورنر پنجاب

دبئی (رپورٹنگ آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں ایکسپو بہت پاپولر ہے، پاکستان میں مذہبی سیاحت کے بہت مواقع ہیں، ہماری خواہش ہے کہ دبئی کی طرح پاکستان میں بھی سیاحت ہو، دنیا کو افغانستان کے مسئلے پر توجہ دینا ہوگی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں ایکسپو بہت پاپولر ہے۔ پاکستان میں مذہبی سیاحت کے بہت مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری خواہش ہے کہ دبئی کی طرح پاکستان میں بھی سیاحت ہو۔ دورے کا مقصد مختلف ممالک کو افغانستان پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کرنا تھا۔ دنیا کو آگاہ کرنا تھا کہ افغانستان میں غذائی قلت کا سامنا ہے جبکہ تنخواہوں کے لئے پیسے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان کے مسئلے پر توجہ دینا ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں