عمران عباس 21

مجھے بھارت میں اردو کے تلفظ میں فرق کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،عمران عباس

کراچی(رپورٹنگ آن )شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے بھارت میں کام کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے متعلق انکشاف کردیا۔حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار عمران عباس نے کہا کہ مجھے بھارت میں اردو کے تلفظ میں فرق کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی اداکار اردو کے حرف’ خ ‘کو مختلف انداز میں بولتے ہیں جبکہ وہ لفظ ‘کے ‘کی جگہ ‘کیُ بولتے ہیں جو ہندی کے اثر کی وجہ سے ہے۔

عمران عباس نے کہا کہ جب میں نے جانثار میں بپاشا باسو کے ساتھ کام کیا تو مجھ سے کہا گیا کہ میں کے کے بجائے کی بولوں لیکن میں نے اپنا اصل تلفظ برقرار رکھا جس پر بحث بھی ہوئی۔اداکار نے بتایا کہ فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کے دوران بھی مجھے اسی نوعیت کے مسائل کا سامنا رہا، جہاں انوشکا شرما کے ساتھ کام کرتے ہوئے بعض الفاظ کے تلفظ میں اختلاف سامنے آیا۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ لفظ بیوقوف کو میں بیوقوف ادا کرتا تھا جبکہ بھارتی فنکار اسے بیوخوف کہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں