نادیہ خان 16

مجھے اب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا،اداکارہ نادیہ خان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔نادیہ خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بارے میں گفتگو کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونا اب مجھے مزید پریشان نہیں کرتا، مجھے اب پرواہ نہیں ہے، ایک وقت تھا جب مجھ پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اثر انداز ہوتی تھی لیکن اب نہیں ہوتی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کو کہنے دیں وہ جو بھی کہتے ہیں، مجھے اب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔یاد رہے کہ نادیہ خان نے کچھ دن پہلے ایک ڈرامہ سیریل پر تنقید کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد سے انہیں صارفین اور شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات کی جانب سے شدید ردِعمل کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں