نیپا وائرس 68

ماہرین نے نپاہ وائرس کو خطرناک قرار دے دیا

احمد پور سیال(رپورٹنگ آن لائن)ماہرین نے نپاہ وائرس کو خطرناک قرار دے دیا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نپاہ وائرس کی شرح اموات 40 سے 75 فیصد تک ہو سکتی ہے اور یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر کاشف سلطان نے بتایا کہ نپاہ وائرس ایک نایاب مگر مہلک وائرس ہے، یہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔

یہ انسانی رابطے یا آلودہ کھانے کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔وائرس کا قدرتی میزبان فروٹ بیٹس ہیں، اور یہ دیگر جانوروں جیسے سور، کتوں، بلیوں، بکریوں اور گھوڑوں میں بھی انفیکشن پیدا کر سکتا ہے۔علامات عام طور پر اس وائرس میں انفیکشن سے علامات ظاہر ہونے کا وقت 4 سے 21 دن ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات یہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں