ہمایوں اختر خان 27

ماڈرن جنگی حکمت عملی میں پاکستان کی صلاحیتوں سے دنیا دھنگ رہ گئی’ ہمایوں اختر

فیصل آباد/تاندلیانوالہ (رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ چار روز کی جنگ میں میزائل، سیٹلائٹ اور سائبر وار فیئر سمیت ماڈرن جنگی حکمت عملی میں پاکستان کی صلاحیتیں عالمی سطح پر نمایاں ہو کر سامنے آئیں جس سے دنیا دھنگ رہ گئی ،1971 کے بعد دنیا بھارت کو ایک بڑی فوجی طاقت سمجھتی تھی تاہم پاکستان نے مئی 2025میں اسے غلط ثابت کیا اور دنیا کو بتا دیا کہ یہ سوچ درست نہیں بلکہ پاکستان بھارت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 97کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے لڈو چوک میں سیاسی دفتر میںعلاقہ عمائدین اور اہل علاقہ سے ملاقاتیں کر کے حلقے کے مسائل اور ان کے حل بارے تبادلہ خیال کیا ۔ ہمایوں اختر خان حلقے میں انتقال کر جانے والوں کی رہائشگاہوں پر بھی گئے اور اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کی ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کا وقار نہ صرف جنوبی ایشیا ء بلکہ مشرقِ وسطی میں بھی مزید مضبوط ہوا ہے ۔

پاکستان کو موجودہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں جن پر امریکہ کا اثر و رسوخ ہے اس کے ذریعے بہتر معاشی معاہدے حاصل کرنے چاہئیںتاکہ ملک کو معاشی دبا سے نکالا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیش نظر صرف حلقے کی تعمیر و ترقی ہے اور یہ عوام پر کوئی احسان نہیں ۔جو لوگ انگریز کے دور سے نمائندگی کرتے چلے آرہے ہیں ان کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے جو صرف زبانی جمع خرچ اور سبز باغ دکھانے کے گرد گھومتی ہے ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی سفر شروع کر رکھا ہے اور مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں اس کے لئے اپنے ذاتی وسائل بھی خرچ کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں