ذوالفقار علی شاہ 14

مائی بھاگی کی آواز سندھ کی ثقافتی شناخت اور لوک موسیقی کا لازوال سرمایہ ہے،سید ذوالفقار شاہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیرِ ثقافت، سیاحت و نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ نے عظیم لوک گلوکارہ مائی بھاگی کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائی بھاگی کی آواز سندھ کی ثقافتی شناخت اور لوک موسیقی کا لازوال سرمایہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مائی بھاگی نے اپنی منفرد گائیکی کے ذریعے تھر اور سندھ کی صدیوں پرانی لوک روایت کو نئی زندگی بخشی اور اسے دنیا بھر میں متعارف کرایا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مائی بھاگی کا فن، آواز اور خدمات ہمیشہ زندہ رہیں گی اور ان کی گائیکی آنے والی نسلوں کے لیے ثقافتی ورثے کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ? ثقافت سندھ اپنے نامور فنکاروں کی خدمات کو محفوظ رکھنے اور ان کے فن کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ مائی بھاگی جیسی عظیم شخصیات قوموں کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہیں، ان کی خدمات اور فن کو ہمیشہ احترام اور محبت سے یاد رکھا جائے گا، جبکہ ان کا نام سندھ کی ثقافتی تاریخ میں ہمیشہ روشن رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں