لاہور(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر ہاﺅسنگ اسد کھوکھر، ان کے بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف ایک شخص کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ہاﺅسنگ پنجاب اسد کھوکھر اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ صوبائی وزیر کے گاﺅں مانو وال کے رہائشی عظیم کی درخواست پر درج کیا گیا،
شرقپور پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے میں اسد کھوکھر، مدثر کھوکر، بیٹے حمزہ اور بھیتجے حسن کھوکھر کو نامزد کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے متن کے مطابق اختر حسین کو اسد کھوکھر کے بیٹے حمزہ اور بھتیجے حسن نے قتل کیا، حاجی اختر کو اسد کھوکھر اور مدثر کھوکر کے مشورے سے قتل کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق مقتول کے بھائی اور والد کو بھی ملزمان نے قتل کیا تھا۔