لاہور ہائیکورٹ 166

لاہور ہائیکورٹ کے جج کی عمران خان کی درخواست سننے سے معذرت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہورہائیکورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کی۔ جسٹس علی ضیا کی معذرت کے بعد عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوبھجوادی اور عدالت نے پیر کو ہی درخواست دوسرے بینچ کے پاس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں