شہباز اکمل جندران۔۔۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بائی لاز کے مطابق رہائشی عمارت میں سرکاری دفتر کا قیام عمل میں لایا نہیں جاسکتا۔
تاہم علم میں آیا ہے کہ اینٹی کرپشن لاہور نے ایل ڈی اے کے بائی لاز خاطر میں نہ لاتے ہوئے گھروں کے اندر دفتر قائم کررکھے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کا دفتر 2 سی کینال برگ سوسائٹی ٹھوکر نیاز بیگ پر جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل اینٹی کرپشن کا دفتر 17 سی کینال برگ سوسائٹی ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع ہے۔دونوں عمارتیں رہائشی ہیں اور ان کی سالانہ کمرشلائزیشن بھی نہیں کروائی گئی۔
حالانکہ ایل ڈی اے بائی لاز کے مطابق لینڈ یوز کنورژن کے لیے دونوں گھروں کے مالکان سالانہ کمرشلائزیشن کروانے اور کمرشلائزیشن کی فیس ادا کرنے کے پابند تھے۔
اس سلسلے میں موقف جاننے کے لئے ایل ڈی اے کی متعلقہ ڈائیریکٹر ٹاون پلاننگ ہمنا سے بات کی گئی تو وہ لیت ولعل سے کام لینے لگیں۔
بعدازاں ڈائیریکٹر پبلک ریلیشنز ایل ڈی اے کے ذریعے موقف دیتے ہوئے ڈائریکٹر مذکور کا کہنا تھا کہ انہیں ایل ڈی اے کے دونوں دفاتر کے گھروں کے اندر قیام کے حوالے سے زیادہ علم نہیں ہے۔وہ چھان بین کرنے ہے بعد ہی بہتر بتاسکیں گی۔