بیرسٹر گوہر 10

لانگ مارچ روکنا تھا،روک دیا گیا،اب چیزیں واپس ہونی چاہئیں،بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہاہے کہ آئین کے مطابق گورنر راج زیادہ سے زیادہ 6ماہ تک رہ سکتا ہے، لانگ مارچ روکناتھا،روک دیاگیا،اب چیزیں واپس ہونی چاہئیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، معاملہ وفاقی آئینی عدالت میں لے بھی جائیں گے، گورنرراج ،ایمرجنسی کی بنیاد ہی نہیں،ریلیف ملنا چاہیے۔

بیرسٹرگوہر نے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ پہلے معاملہ دیکھے، لارجر بینچ بنا کر سماعت کی جائے، گورنر راج اور ایمرجنسی کی بنیاد ہی نہیں ،ہمیں عدالت سے ریلیف ملنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ سہیل آفریدی کے بارے میں معلوم نہیں وہ کہاں ہیں،ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں نہیں ہونی چاہئیں تھیں ، اب چیزیں واپس ہونی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں