اشرف بھٹی 8

لا تعداد ٹیکسز کی موجودگی میں فکسڈ چارجز کا نفاذ ظلم کی انتہا ہے ‘ اشرف بھٹی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیر اعظم کی جانب سے سولر صارفین کے تحفظ کیلئے پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کا خیر مقدم اور پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز کے نفاذ پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا نظام اژدھار کی صورت اختیار کر گیا ہے اور یہ صرف عوام نہیں بلکہ حکومت کی کارکردگی کو بھی نگل رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب جبکہ بڑی تعداد میں عوام سولر سسٹم پر بھاری سرمایہ کاری کر چکے ہیں ان کے لئے پالیسی میں اتنی بڑی تبدیلی نا انصافی ہے ، وزیر اعظم نظر ثانی کے سارے معاملے کی از خود نگرانی کریں اور عوام کو مایوس ہونے سے بچایا جائے ۔

علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز کے فیصلے پر گہری تشویش ہے ۔ پاکستان میں توانائی کی قیمتیں پہلے ہی عوام کی پہنچ سے باہر ہیں اور لوگ اس کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ لا تعدد ٹیکسز کی موجودگی میں فکسڈ چارجز کا نفاذ عوام سے سراسرظلم اور نا انصافی ہے جسے فی الفور واپس لیا جانا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں