صائمہ نور 14

قوی امید ہے ” مُکھو” بہترین فلم ثابت ہو گی’ صائمہ نور

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ سینئر ہدایتکارہ سنگیتا فلم ” مُکھو” پر بڑی محنت کر رہی ہیںاور قوی امید ہے کہ یہ بہترین فلم ثابت ہو گی ، حکومت کی طرف سے فلم انڈسٹری کے لئے گرانٹ عملی قدم ہے کیونکہ اس سے پہلے صرف باتیں اور میٹنگز ہوتی تھیں ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں عملی اقدام پر پنجاب حکومت سے اظہار تشکر کرتی ہوں اور دعا ہے کہ یہاں بلا تعطل فلمیں اور پاکستان کی فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو ۔ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی تو شائقین دوبارہ سینما گھروں کا رخ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس فلم میں میرا ور معمر رانا بھی کام کر رہے ہیں ، مجھے ہمیشہ ان دونوں فنکاروں کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں