محمد بن عبدالرحمان الثانی 13

قطری وزیراعظم کا سعودیہ، شام اور اردن کے وزرائے خارجہ سے اہم رابطے

دوحہ (رپورٹنگ آن لائن) قطری وزیراعظم نے سعودی عرب، شام اور اردن کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق رابطوں کے دوران تازہ علاقائی پیشرفت اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین مذاکرات کیلئے اپنے عزم کا اظہار کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فریقین مفاہمتی یادداشت میں طے پانے والے نکات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں