مریم اورنگزیب 29

قطر میں وزیر اعظم کا استقبال احترام اور دوستی کا طاقتور اظہار ہے’ مریم اورنگزیب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قطر میں وزیر اعظم کا شاندار استقبال احترام اور دوستی کا طاقتور اظہار ہے۔ایکس پر جاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنی باوقار قیادت اور مدبرانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کے عالمی مقام کو مسلسل بلند کر رہے ہیں جو انتھک قیادت اور قومی ترقی کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطری فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم پاکستان کے طیارے کو اعزازی گارڈ آف آنر کے طور پر ایئرپورٹ تک اسکورٹ کیا جو احترام اور دوستی کا ایک طاقتور اظہار ہے۔ یہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور مضبوط ہوتے سفارتی تعلقات کی واضح عکاسی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک حقیقی طور پر قابل فخر لمحہ ہے جو قوم کے وقار، اتحاد اور عالمی سطح پر ابھرتے مقام کی نمائندگی کرتا ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ اللہ نے ہمیں پاکستان کی عزت، وقار اور ترقی کے لیے منتخب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں