اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جیل اصلاحات سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کو اہمیت دینے والے ملک ترقی کی دوڑ میں کبھی پیچھے نہیں رہتے، قیدیوں کو تکنیکی تعلیم دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جیلوں میں جامع اصلاحات کررہی ہے، قانون کی بالادستی سے لوگوں کا عدالتوں پر اعتماد برقرار رہتا ہے، جیلوں میں قیدیوں کیلئے لائبریریاں قائم کی گئی ہیں۔









