کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 69 ڈالر اضافے کیساتھ 4378 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 5914 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔









