فلک شبیر 168

فلک شبیر سارہ کو پھول دینا بھول گئے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فلک شبیر اپنی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کو پھول دینا بھول گئے۔انسٹاگرام پر فلک شبیر نے اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ پرواز میں موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک اور سارہ بیٹی کو لیے بیٹھے ہیں کہ جہاز کے عملے کا شخص گلوکار کے پاس گلاب کا پھول لیکر آتا ہے۔

فلک شبیر وہ پھول لیکر اپنی اہلیہ سارہ خان کو دیتے ہیں جس پر اداکارہ خوش ہوجاتی ہیں۔گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں جب اہلیہ کو پھول دینا بھول جاؤ تو لوگ مجھے یاد کرواتے ہیں کہ سارہ کو پھول دینا ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں