میگھا 22

فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی’ میگھا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی ،جو یہ کہتے ہیں کہ پنجابی فلموں کا دور ختم ہو گیا میرا ان سے سوال ہے کہ بھارتی پنجاب کی فلمیں کیوں ریکارڈ بزنس کر رہی ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ روایتی اور گھسے پٹے اسکرپٹس سے جان چھڑا ئی جائے ۔

ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کے لیے معاونت اور حوصلہ افزائی سے ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام حلقوں کو موجودہ مشکل حالات میں مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری صرف اداکاروں تک محدود نہیں بلکہ اس سے متعدد شعبے وابستہ ہیں جن کا روزگار اسی صنعت سے جڑا ہوا ہے۔

میگھا نے کہا کہ موسیقی فلم انڈسٹری کا ایک اہم ستون ہے جو اس کے زوال کے باعث طویل عرصے سے مشکلات کا شکار ہے۔ حکومتی سرپرستی سے نہ صرف فلمسازی کو فروغ ملے گا بلکہ موسیقی سمیت دیگر متعلقہ شعبے بھی دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں پاکستانی فلم انڈسٹری ایک بار پھر اپنے سنہری دور کی جانب لوٹے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں