ریشم 14

فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج پر لانے کیلئے مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے’ ریشم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہے اوراسے دوبارہ عروج پر لانے کے لیے مربوط منصوبہ بندی، معیاری اسکرپٹ ، جدید ٹیکنالوجی اور نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے۔

ایک انٹر ویو میں ریشم نے ماضی میں پاکستانی فلموں کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ سر جوڑ کر بیٹھیں تو پاکستان کا سینما ایک بار پھر خطے میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔ فلم انڈسٹری صرف اداکاروں تک محدود نہیں بلکہ اس سے سینکڑوں تکنیکی ماہرین، ہدایتکار، موسیقار، لکھاری اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کا روزگار جڑا ہوتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ معیاری اور بین الاقوامی معیار کی فلمیں بن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں