اسماعیل بقائی 12

فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے، اسماعیل بقائی

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے فرانس جوہری ہتھیاروں کو آزادی اور سلامتی کی ضمانت سمجھتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے، ایران نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو بھی خطرہ قرار دیا جا رہا ہے، جوہری طاقتوں کی اجارہ داری عالمی امن کیلئے سوالیہ نشان ہے،عالمی نظام چند طاقتور ممالک کی بالا دستی کو فروغ دے رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ حقیقی امن سب کیلئے سلامتی اور تحفظ کے حق کو تسلیم کرنے میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں