بیرسٹر عقیل ملک 14

غیرملکی خواتین اغواء کیس کی شفاف تحقیقات جاری ہیں، بیرسٹرعقیل ملک

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ غیرملکی خواتین اغواء کیس کی شفاف تحقیقات جاری ہیں، سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پر الزامات کی بھرمارہے،حساس نوعیت معاملے کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے،ایسانہیں ہونا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی سے انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ کسی بھی شخصیت کا میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ، اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو سزا ملنی چاہیے، کوئی کسی کا بھی رشتہ دار ہو قانون سب کیلئے برابر ہے، ایف آئی آر کا درج ہونے کا مطلب جرم ثابت ہونا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور خواتین اغواء کیس کی شفاف تحقیقات جاری ہیں،سی سی ڈی کی وجہ سے جرائم کی شرح کم ہوئی ہے،جس طرح کے الزامات ہیں اگر معاملہ سی سی ڈی کو سونپا جائے تو اچھی بات ہے۔بیرسٹر عقیل نے کہا کہ ایم کیوایم ہماری اتحادی ہے، جس معاہدے کا وہ ذکر کر رہے ہیں وہ 2022کاہے، سندھ کے معاملات پر 2022 کے معاملے کا کہا جائے تو یہ مناسب نہیں، 28ویں ترمیم،ایک پروسیس ہے اور دوبارہ گفتگو شروع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں