سندھ ہائی کورٹ

غیر قانونی تعمیرات کیس ‘ غیر حاضری پر سندھ ہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے جنوبی کو شوکاز نوٹس کر دیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اولڈ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کا کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے جنوبی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے استفسارکیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے جنوبی کہاں ہے؟ انھیں گزشتہ سماعت پرعدالت نے طلب کیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے غیرحاضری پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔پروجیکٹ ڈائریکٹرکی عدم تعیناتی پرسندھ ہائی کورٹ نے اظہارِ برہمی کیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایک اورکیس لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے متاثرین کو متبادل جگہ دینے سے متعلق بھی سماعت ہوئی۔عدالت نے کہا کہ ہمارے سامنے روزانہ ہی لیاری ایکسپریس وے متاثرین کی درخواستیں آرہی ہیں۔

پروجیکٹ ڈائریکٹرکی عدم تعیناتی پرسندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔حکومتی نمائندے نے عدالت کو ایک ہفتے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی یقین دہانی کرادی جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے 18 جنوری کو نوٹیفکیشن کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔