اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں، خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تنا بڑھ رہا ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نورین بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش ہے، ان کو فی الفور رہا کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی دیگر دونوں بہنوں کو بھی رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کرنا کوئی جرم نہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو سنجیدہ مشاورت کی ضرورت ہے۔









