لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں عیدالاضحی کے دوران مویشی منڈیوں میں من مانی قیمتوں، سری پائے پر مبینہ پابندیوں اور پولیس رویے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست شہری منیب طارق کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں حکومت پنجاب سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سرکاری نرخنامہ موجود نہ ہونے کے باعث بیوپاری من مانے دام وصول کرتے ہیں جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ قصابوں کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ نظام متعارف کروانے کا حکم دیا جائے جبکہ جانوروں کے وزن کے مطابق قیمتوں کا باقاعدہ نظام اور سرکاری ذبح گاہیں قائم کی جائیں۔درخواست میں سری پائے پر مبینہ غیر قانونی پابندیوں اور پولیس کے رویے کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔









